پولیس کی چوروں، ڈکیتوں سے ریکوریاںبیکار، لٹنے والا کو کچھ بھی واپس نہ مل سکا
لاہور(مرزا ندیم بیگ )محکمہ پنجاب پولیس آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگز نے رواں سال بھی بڑی تعداد میں چور و ڈکیت گینگز پکڑے ریکوریاں بڑے پیمانے پر کی گئیں لیکن اسی طرح نہ تو تمام لٹنے والوں کے ملزمان پکڑے گئے اورنہ برآمدگیاں ہوئیں، اسکے علاوہ ریکوریوں کا سسٹم بھی کچھ ان کی مرضی کے مطابق ہی رہا اثرورسوخ والوں کا شائد نقصان پورا ہو گیا ہو تاہم باقی لٹنے والوں آج تک پوری ریکوری نہیں مل سکی ،اس حوالے سے کچھ پولیس ملازمین کا کہنا تھا کہ چور اور ڈاکو واردات کے بعد آپس میں بندر بانٹ کر لیتے ہیں اور اکثریت میں یہ لوگ عیاشی وغیرہ میں پیسے اڑا دیتے ہیں اس لئے جب ان کو گرفتار کیا جاتا ہے تو بڑی مشکلوں سے ان ریکوری کی جاتی ہے اسی طرح جن افراد نے مقدمات درج کروائے ہوتے ہیں ان سے رابطہ کرکے ڈاکو و چوروں سے ہونے والی برآمدگی میں سے ان کو تقسیم کر دی جاتی ہے پولیس اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ان کو گرفتار کر کے ریکوریاں جس حد تک ہوتی ہے کرتی ہے متعدد بار پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈکیتی کی وارداتیں ناکام بھی بنائی ہیں اور کئی ملزمان کو واردات کے بعد فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر گرفتار بھی کیا ہے افسران کے احکامات پر پولیس فورس فرنٹ لائن پر عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے موجود ہے جبکہ عوام کا اس بارے ردعمل یہ تھا کہ پولیس جتنے بھی ڈکیت و چور پکڑتی ہے ان پر مقدمات تو جتنے مرضی ڈال دے ریکوری کے بارے میں اکثریت میں جو لوگ ان کے ہاتھوں لٹے ہوتے ہیں ان کو بتاتی ہی نہیں اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ہر ایس ایچ او ڈاکو یا چور پکڑنے کے بعد اپنے علاقہ میں جتنی بھی وارداتیں ہوتی ہیں کوشش کرتا ہے جو پکڑے جائیں ان پر ہی ڈال کر سرخرو ہو جائے افسران کو مطمئن کرنے کے لئے تھوڑی بہت ریکوری بھی ظاہر کر دی جاتی ہے اس طرح کچھ لوگوں کو برآمدگی دے کر باقی بیچارے انتظار میں ہی بیٹھے رہتے ہیں کہ کب ان کے ملزم پکڑے جائیں گے اور ان نقصان کا ازالہ ہو سکے گا مختلف مقامات کے رہائشی افراد کا مزید کہنا تھا کہ پولیس جس بھی چور کو یا ڈاکو کو پکڑتی ہے اس کی فیملی سے لے کر جس کے ساتھ ان کے تعلقات بھی ہوتے ہیں ان کو بھی اٹھا لیتی ہے اور ریکوریاں کرتی ہے ان کے پاس جانے والا کوئی بھی خالی ہاتھ واپس نہیں آتا پھر ریکوریاں کہاں جاتی ہیں لٹنے والے کو برآمدگی پوری کیوں نہیں ملتی ان کا کہنا تھا کہ کبھی کسی افسر نے انچارج اور تفتیشی کا اس حوالے سے چیک اینڈ بیلنسکیا ہے اس طرف اگر جیسے خفیہ اطلاع پر پولیس کارروائیاں کرتی ہیں ان کی بھی خفیہ انکوائریاں کی جائیں تو بہت سے حقائق سامنے آ جائیں گے، سمن آباد کے ایک رہائشی ارشد کا کہنا تھا کہ اس کی اپلائیڈ فار موٹر سائیکل عرصہ پہلے اچھرہ کے علاقہ سے چوری ہوئی تھی ایک بار تھانہ سے فون آیاتھا واقعہ کے کچھ دن بعد کہ آپ کی موٹر سائیکل مل گئی ہے تھانہ میں آئیں وہاں پہنچا تھا تو یہ کہہ کر واپس بھیج دیا تھا کہ نہیں ملی جس سے صاف ظاہر ہوتا تھا کہ ان کو مل گئی ہے مگر یہ دینا نہیں چاہتے مایوس ہو کر واپس آ گیا اسی طرح نوانکوٹ کے رہائشی عظیم کا کہنا تھا کہ اس سے ڈاکو تین ،چار سال قبل ایک لاکھ سے زائد نقدی اور قیمتی موبائل فون گھر کے دروازے پر کھڑا تھا لوٹ کر لے گئے تھے اور ان ڈاکوﺅں نے ایک ہی روز میں کوئی چار سے پانچ وارداتیں نوانکوٹ اور گلشن راوی کے علاقہ میں کی تھیں مقدمہ درج کروا دیا آج تک نہ تو ریکوری ہوئی نہ ہی تھانہ سے فون آیا کہ ملزمان پکڑے گئے ہیں ،اس کے علاوہ کئی لٹنے والے ایسے بھی ہیں جو مقدمات ہی درج نہیں کرواتے ۔


















