گمبھیر، کوہلی لڑائی،گواسکر کا دونوں کرکٹرز کو معطل کرنے کا مطالبہ

ممبئی (مشرق نیوز) سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)میں لکھن پسر جائنٹس کے گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی پر میچز کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ لکھن اور رائل چیلنجر کے درمیان میچ میں دو تجربہ کار کھلاڑیوں نے جس طرح سے اقدام اٹھایا اس پر شرمندگی محسوس ہوئی، مجھے نہیں معلوم غلطی کس کی تھی لیکن 100فیصد جرمانے سے بڑھ کر سزا سنانی چاہیے تھی۔انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)سے مطالبہ کیا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کھیل میں ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں تو کھلاڑیوں کو معطل کردینا چاہیے تھا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر پابندی ہوگی تو انہیں نقصان پہنچے گا اور اندازہ ہوگا۔