گوجرانوالہ،وزیر آباد(بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر)سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کےخلاف خاتون کے اغواءکا مقدمہ درج کرلیاگیا،مقدمہ تھانہ گکھڑ میں مہوش نامی خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
خاتون نے کہا ملزم عمر سرفراز چیمہ اور تنویر صفدر کی ایما پر مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی،ملزموں فاروق، قدوس، صادق، ذیشان و دیگر نے اسلحہ کے زور پر میری فصل بھی تباہ کردی، ملزموں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کپڑے پھاڑ دئیے ،کارروائی کی جائے۔
عمر سرفراز چیمہ کےخلاف خاتون کے اغواءکا مقدمہ درج

















