ممبئی (مشرق نیوز) معروف بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے ایک وعدے تحت آئی پی ایل فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے کھلاڑیوں کیلئے 120 پراٹھے بنانے کا انکشاف کیا ہے۔معروف بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں غیر معمولی دلچسپی رکھتی ہیں، پریتی زنٹا انڈین پریمئر لیگ کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب کی مالک ہیں جن کا شمار آئی پی ایل فرنچائز کے متحرک مالکان میں ہوتا ہے۔حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ سال 2009ءمیں ہم ساو¿تھ افریقا میں موجود تھے جہاں میں نے ٹیم کے کچن سٹاف کو آلو کے پراٹھے بنانا سکھائے کیونکہ وہاں کسی کو اچھے پراٹھے بنانا نہیں آتے تھے۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے پراٹھے بناتا دیکھ کر کھلاڑیوں نے فرمائش کی کہ میں ان کیلئے بھی پراٹھے بناو¿ں جس پر میں نے وعدہ کیا کہ اگر ٹیم اگلا میچ جیت جاتی ہے تو سب کو آلو کے پراٹھے بنا کر کھلاو¿ں گی، پھر ٹیم اگلا میچ جیت گئی اور مجھے 120 آلو کے پراٹھے بنانے پڑے۔پریتی زنٹا نے مزید کہا کہ مجھے اس دن احساس ہوا کہ یہ لڑکے کتنا کھاتے ہیں جس پر شو میں موجود سابق انڈین کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اس دن 20 پراٹھے تو اکیلا عرفان پٹھان ہی کھا گیا تھا۔
کھلاڑیوں کیلئے 120 آلو کے پراٹھے بنانے پڑے: پریتی زنٹا



















