نارووال(حسن نواز)وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے ملک میں کوئی آئینی، جمہوری بحران نہیں ، صرف ایک شخص کی ضد اور انا ءکا بحران ہے،عمران خان نے اپنی 2حکومتیں کسی جمہوری جذبے کے تحت نہیں بلکہ سازش کے تحت ختم کیں، عمران خان نے خودجنرل باجوہ کے کہنے پرحکومتیں توڑنے کااعتراف کیا،چاروں صوبائی اورقومی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی روزہونے چاہئیں۔
عمران خان نے کوئی الیکشن سہولت کاروں کے بغیرنہیں جیتا،مخصوص جماعت کے فیصلوں کوملک پرمسلط نہ کیاجائے،الیکشن سے بھاگ نہیں رہے،قومی وصوبائی اسمبلیوں کومدت پوری کرنی چاہیے،قوم عمران خان کی حقیقت جان چکی، الیکشن میں عبرت ناک شکست دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
احسن اقبال نے کہا عمران خان کی فتنہ گری اور جھوٹ قوم کے سامنے حقیقت بن کر آ رہی ہے ،اپنی ٹکٹیں بیچ رہا ہے ،جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا تھااپنے عہدے بیچتا ہے ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو کے بعد کسی کو کوئی شبہ نہیں رہا ،عمران خان پیسے کی خاطر پارٹی ٹکٹ اور سیاست بھی بیچتا ہے ،2018میں مسلط ڈرٹی گیم کو ہمیشہ کیلئے دفن کریں گے، سندھ ،بلوچستان، قومی اسمبلی کو ایک شخص کی حماقت کی سزا نہیں دی جا سکتی ۔
فتنہ عمران بے نقاب،ملک میں صرف ایک شخص کی ضد، انا ءکا بحران ہے،احسن اقبال
















