بیٹے کو ٹکٹ ثاقب نثار کی سفارش پر ملا،والد ابو ذر کی تصدیق

لاہور(خبر نگار)بیٹے کو ٹکٹ ثاقب نثار کی سفارش پر ملا،والد ابو ذر نے تصدیق کردی،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار ابوذر کے والد مقصود چدھڑ نے کہا نجم ثاقب میرے بیٹے کا کلاس فیلو ہے، ٹکٹ کیلئے ثاقب نثار نے سفارش کی تھی،بیٹے کو ٹکٹ ملنے پر کسی کو کوئی رقم نہیں دی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے ابوزر چدھڑ اور نجم ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا،مزید ٹکٹس کی تقسیم کے معاملات پر بھی تحقیقات کی جائیں گی۔