مردم شماری میں کراچی کےساتھ سازش رچائی گئی،ایم کیو ایم

کراچی (بیورورپورٹ)ایم کیو ایم نے کہاہے ڈیجیٹل مردم شماری میں کراچی کےساتھ سازش رچائی گئی، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نا انصافی ہو رہی ہے،متحدہ قومی موومنٹ کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے مصطفی کمال و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شہریوں کو نہیں گنا گیا، مطالبہ یہی ہے کسی کو کم یا زیادہ نہیں سب کو صحیح گنا جائے، غلطی نہیں خاص منصوبہ بندی ہے، اداروں نے غلطی مان لی،تدارک نہیں کیا،خدشات درست ثابت ہوگئے۔

کراچی کی آبادی کو گزشتہ مردم شماری سے بھی کم گنا گیا، 50 سال سے کراچی کےساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، عوام سے اپیل ہے ڈیٹا درست کرائیں، شہری آنے والی نسلوں کیلئے اپنے آپ کو صحیح گنوائیں۔

مصطفی کمال نے کہا3ماہ سے ایم کیو ایم کے پاس مردم شماری کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، عجیب بات ہے ہمیں خود کو گنوانے کیلئے پورے ملک کے چکر کاٹنا پڑ رہے ہیں، مردم شماری میں تقریباً 10 لاکھ گھروں کو نہیں گنا گیا۔