کراچی (بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے کہاہے ایم کیو ایم نے مردم شماری پر مطمئن ہونے پر وزیراعظم کو اعتماد کاووٹ دیا،کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاخالد بھائی یہ نہ کرو اسمبلی کے اندر اور باہر ایک ہی موقف اپناو، کچھ لوگ نہیں چاہتے پاکستان میں رہنے والوں کو درست شمار کیا جائے، ہر پاکستانی کو گننا ضروری ہے، مردم شماری میں شفافیت ہونی چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہامردم شماری کے معاملے پر اسمبلی میں آواز بلند کی جائے، وزارتیں چھوڑی جائیں اگر وزارتیں نہیں چھوڑی جاتیں تو صرف سیاست کر رہے ہیں، آئین میں درج ہے ہر 10 سال بعد مردم شماری ہوگی، مسئلہ حل ہو سکتا تھا لیکن مردم شماری پر سیاست کی گئی۔
بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاحکومت کی طرف سے مذاکرات میں نیک نیتی نظر نہیں آرہی ،ذاتی مفادات کی خاطر ملک کےلئے خطرہ پیدا کیاجارہا ہے۔
ایم کیو ایم مردم شماری سے مطمئن،اعتماد کاووٹ ثبوت ہے،اسد عمر
















