عمران خان کی قیادت میں یوم مزدور پر ریلی نکالنے کا اعلان

لاہور ( خبر نگار)تحریک انصاف نے یوم مزدور پر لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا،پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا ریلی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں نکالی جائے گی، پیدل ریلی کا آغاز دوپہر ایک بجے لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک کیا جائے گا۔

حماد اظہر نے کہا پی ٹی آئی کی جانب سے مزدوروں کے عالمی دن پر مہنگائی اور بےروزگاری کے ہاتھوں پسے طبقے کےساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا،عوام سے اپیل ہے اشرافیہ کے ظلم کا شکار مزدوروں کے حقوق اور آئین کے تحفظ کی خاطر سب باہر نکلیں۔