جماعت کو اسلامی کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت

پشاور (بیورورپورٹ)اے این پی نے جماعت اسلامی کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دےدی،تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل اے این پی میاں افتخارکی قیادت میں وفد نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی،وفد نے جماعت اسلامی کو اے این پی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان سیاسی مکالمہ وقت کی ضرورت ہے،ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنے کا نتیجہ صرف مزید مسائل و مشکلات کا باعث بنے گا، موجودہ صورتحال میں ملک بحرانوں و مسائل کا متحمل نہیں ہو سکتا۔