پرویزالٰہی کے گھر چھاپہ غیر قانونی،وقت پر الیکشن ممکن نہیں،اعتزاز

لاہور (نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما پیپلز پارٹی و معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے وقت پر انتخابات ممکن نہیں،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی ہے، بکتر بند گاڑی سے گیٹ توڑ کر نئی روایتیں ڈالی جا رہی ہیں۔

صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا بربریت سے حکومت اور اتحادیوں کو نقصان ہوا ایسے لگتا ہے مذاکرات سے گریز کر رہے ہیں،ساری کارروائی پر توہین عدالت ہی لگے گی،اعتزاز احسن نے مزیدکہا پی ٹی آئی کو سوچنا چاہیے کہیں پلان تو نہیں۔