اسلام آباد ( ) پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی پر سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کر لی۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے وزارت خزانہ کو نوٹس بھجوا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عدالتی نوٹس پر وزارت خزانہ کی رپورٹ تاحال رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نہیں پہنچی جس پر عدالت کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی 2 صفحات پر مشتمل پیش رفت رپورٹ میں فنڈز کی عدم فراہمی کا ذکر کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے۔
انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی پر وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب


















