انتخابات کیس میں نظرثانی کی تجویز مسترد، درخواست کا مطلب فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا:وفاقی حکومت

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی حکومت نے 14مئی کو الیکشن کے فیصلے پر نظرثانی کی تجویز مسترد کر دی،ذرائع کے مطابق نظرثانی درخواست کی تجویزاٹارنی جنرل نے کابینہ اجلاس میں دی،کابینہ نے رائے دی نظرثانی درخواست دائر کرنے کا مطلب فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا،کابینہ نے کہا نظرثانی درخواست دائرکردی تویہ فیصلہ 3-4 کا ہونے کے موقف کی نفی ہوگی، اکثریتی فیصلے میں انتخابات کاحکم ہی نہیں تو نظرثانی کس بات کی؟