عدالت مذاکرات کرنے پر مجبور نہیں کر سکتی،چیف جسٹس

اسلام آباد ( ) چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے عدالت مذاکرات کرنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الااحسن ، جسٹس منیب اختر بینچ پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ملک بھر میں ایک دن الیکشن کرانے کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے چیئرمین سینٹ نہ حکومت کے نمائندے ہیں نہ اپوزیشن کے وہ اجلاس بلائیں گے اس میں بھی وقت لگے گا، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو خود اقدام اٹھاتی، مذاکرات کرنے پر عدالت مجبور نہیں کر سکتی، عدالت صرف آئین پر عمل چاہتی ہے تاکہ تنازعہ کا حل نکلے، عدالت کو کوئی وضاحت نہیں چاہیے صرف حل بتائیں، عدالت صرف آئین پر عمل چاہتی ہے تا کہ تنازعہ کا حل نکلے۔