اسلام آباد (بیورورپورٹ) سرمایہ کاری بورڈ کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے” انویسٹ پاکستان“ کےلئے قانون سازی کی منظوری دےدی،قانون سازی کے ذریعے سرمایہ کاری بورڈ کے تحت ”انویسٹ پاکستان“ کا دفتر قائم کیا جائے گا، دفتر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں کام کرے گا، قانون سازی سرمایہ کار دوست سروسز کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
وزارتوں اور ڈویژنز کو اپنے ایکٹ اور رولز میں لفظ وفاقی حکومت کی جگہ مجاز اتھارٹی کا استعمال کرنے کےلئے ترامیم کے معاملے پر گائیڈ لائنز ،گریڈ 21 کے افسر سیدین رضا زیدی کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دی گئی،وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 13 اپریل 2023 کو ہونےوالے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔
وفاقی کابینہ نے” انویسٹ پاکستان“ کےلئے قانون سازی کی منظوری دےدی

















