آل انگلینڈ ٹینس کلب کا یوکرین کے ٹینس کے کھلاڑیوں کیلئے مالی سپورٹ کا اعلان

لاہور (مشرق نیوز) آل انگلینڈ ٹینس کلب نے یوکرین کے ٹینس کے کھلاڑیوں کیلئے مالی سپورٹ کا اعلان کردیا۔ آل انگلینڈ ٹینس کلب نے کہا کہ جنگ سے متاثرہ ملک یوکرین کے کھلاڑیوں کی مالی سپورٹ کی جائے گی، ومبلڈن سمیت انگلینڈ میں ہونے والے تمام گراس ٹورنامنٹس میں کھلاڑیوں کو رہائش دی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو یہ سہولت کوالیفائنگ رانڈ اور مین ڈرا میں حاصل ہو گی۔یوکرین کے کھلاڑیوں کو آل انگلینڈ کلب کے ٹینس کورٹس پر پریکٹس کی بھی اجازت ہو گی، یوکرین کے کھلاڑیوں کی مالی معاونت بھی جائے گی۔اندازے کے مطابق 5لاکھ پاﺅنڈز سے زائد کی رقم اس کیلئے عطیہ کی جائےگی، ومبلڈن میں یوکرین کے 15 کھلاڑی حصہ لیں گے۔آل انگلینڈ کلب نے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو ومبلڈن میں کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے۔روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو نیوٹرل رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو اجازت دینے کے بعد یوکرین کے کھلاڑیوں کے لیے اعلان کیا گیا۔