پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا
راولپنڈی(مشرق نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا ۔شیڈول کے مطابق ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 27 اپریل سے شروع ہو گی ۔ شیڈول کے مطابق سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل ، تیسرا میچ 3 مئی ، چوتھا میچ 5 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائےگا۔سیریز کے پہلے دو میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم جبکہ آخری تین میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

















