توہین عدالت کیس کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آوٹ ہوگیا،اعظم نذیر تارڑ

لاہور(اپنے رپورٹر سے )وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی گفتگو انتہائی سنگین ہے ،فرمائشی گفتگو ہے کسی نہ کسی طرح سے ماحول ایسا کر دیا جائے پارلیمان ،سپریم کورٹ آمنے سامنے آ جائیں اور کچھ نادان دوستوں کی وجہ سے کسی حد تک ماحول بن بھی چکا۔

جلتی پر تیل کا کام کرنے کےلئے فرمائشیں آرہی ہےںفوری طو رپر ایسی صورت نکالی جائے اور کوئی کام کیا جائے حکومتی شخصیات کو توہین عدالت پرکٹہرے میں کھڑا کر دیا جائے ، توہین عدالت کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن ابھی تک وفاقی حکومت نے کسی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی نہ کوئی شواہد ہیں،کچھ بزرگوں کی خواہش ضرور ہے عدالتی و حکومتی معاملات کو اس سمت میںدھکیل دیا جائے ،ثاقب نثار کی آڈیو نے توہین عدالت کیس کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آوٹ کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے اعظم نذیر تارڑ نے کہانظریہ ضرورت کے تحت دئیے گئے عدالتوںکے فیصلوں نے ملک کانقصان کیا، ایک اور آڈیو لیک ہوگئی، سیاسی معاملات کو عدالت میں نہیں جانا چاہیے جب بھی سیاسی معاملات عدالت میں گئے ملک کا نقصان ہوا، ماضی میں سابق وزیراعلیٰ اور سپریم کورٹ بار کے صدر کی آڈیو بھی سامنے آئی، معاملہ2017 سے شروع ہوا جب مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ کیا گیا،ثاقب نثار کو بہت زیادہ احتیاط کا دامن تھامے رکھنا چاہیے،ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، باتیں نکل آتی ہیں آپ پردہ نہیں ڈال سکتے۔

،حکومتی شخصیات کو توہین عدالت کے کٹہرے میں کھڑاکرنے کی فرمائش نے جلتی پر تیل کا کام کیا ، ججمنٹ پر مشورے دیناانتہائی خطرناک ٹرینڈ ہے ،عام زبان میں اس طرح کہیں گے جیسے پرچہ آﺅٹ کر دیا جائے سارے تانے بانے کہاں سے ملتے ہیں، چند ہفتے پہلے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کہہ رہے تھے معاملہ فلاں فلاں بنچ کے سامنے جائے گا اور وہ اپنے وکلا سے کہہ رہے تھے یقینی بنائیں، آگے سے کہا گیا معاملہ ہو جائے گا اور نوٹس بھی لے لیا جائےگا ۔

وزیر قانون نے مزید کہان لیگ کو ہدف بنانے کےلئے عدالت کا کندھا استعمال کیا گیا،انتہائی تکلیف دہ صورتحال ہے،آئین وقانون کی بالا دستی کےلئے ضروری ہے معاملات شفافیت کےساتھ ہونے چاہئیں، اداروں پر لوگوں کا اعتماد ہونا چاہیے ،خاص طور پر عدلیہ کا جو ادارہ ہے چاہے وہ ماتحت عدلیہ ہے ہائیکورٹس ہوں یا سب سے بڑی عدالت ہے لوگوں کااعتماد سب سے بڑی بنیاد ہے ، تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا قانون کے نفاذ سے پہلے حکم جاری کر دیا گیاعملدرآمد نہ کیا جائے،آڈیو میں سنا گیا توہین عدالت دائر کر دی جائے اور قابو کر لیا جائے ، جس طرح کی باتیں سنی جارہی ہےں ادارے پر اعتماد کہاں جائے گا اگر تاثر دیا جائے گا فکسڈ معاملے کے طو رپر لیا جارہا ہے اور کسی کی خواہش ہے تو ادارے کےلئے بڑا امتحان ہے۔

ملک خواہشوں پر نہیں چلتے ،آڈیو کا فرانزک ہونا چاہیے ، کسی کی خواہش ہے لڑائی گہری اور سنگین ہو تاکہ کسی اور کو راستہ ملے، مثبت سوچ کا حامل شخص ہوں ،یقین ہے عوامی امنگیں جیتیں گی ،عوامی امنگوں کا مرکز پارلیمان ہے۔

اس موقع پر معاون خصوصی وزیراعظم ملک احمد خان نے کہا تانے بانے سب کے سامنے ہیں، سپریم کورٹ کو سکینڈلائز کیا جارہا ہے ،ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کےخلاف سو موٹو لینا چاہیے،کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرحق بجانب ہیں ججز کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جائیں ،عدالت کا کام آئین کو ری رائٹ کرنا نہیں ،صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ کوڈ آف کنڈکٹ کی صریحاًت خلاف ورزی کی گئی ۔

سپریم کورٹ کے ایک جج پر کرپشن کے الزامات لگتے ہیں لیکن معاملے کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے مختلف ظاہر کیا جاتا ہے ،چھوٹی باتیں نہیں ،انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں ،ملک میں آئین کا بریک ڈاﺅن نہ کریں ،ایسا عمل نہ کریں عوام کا انتخابی عمل سے اعتماد اٹھ جائے، 2016سے چلنے والادھندا بند کرنا ہوگا، پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ مت کریں