گفتگو آگے نہ بڑھی تو 14 مئی کو الیکشن کا فیصلہ برقرار رہےگا،شاہ محمود قریشی

ملتان ( ) تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے سیاسی پارٹیوں میں گفتگو آگے نہ بڑھی تو 14 مئی کو الیکشن کا فیصلہ برقرار رہےگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا مذاکرات کے لیے تیار ہیں، خدشہ ہے پی ڈی ایم تاخیر کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کر رہی ہے ۔

سپریم کورٹ نے آئینی بحران کو نکالنے کے لیے راستہ دیا ، شرط صرف مذاکرات آئین کے اندر رہ کر ہوں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔


بلاول کے مجوزہ دورہ بھارت پر قریشی نے کہا اگر بلاول بھارت جا رہے ہیں تو امید ہے مقبوضہ کشمیر کو نہیں بھولیں گے، دس بارہ سال بعدپاکستان کا وزیر خارجہ بھارت جا رہا ہے، امید ہے بھارت میں اقلیتوں پر تشدد کے خلاف بھی آواز اٹھائیں گے۔