خرطوم(مشرق نیوز) سوڈان میں 15 اپریل کو فوجی تصادم کے آغاز کے بعد سے ہلاکتوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہو چکی ہے 2,600 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں،400فوجی لڑائی سے بچنے کیلئے چاڈ پہنچ گئے ہیں-تفصیلات کے مطابق چاڈ کے دارلحکومت نجا مینا سے اعلان سامنے آیا ہے کہ تقریباً 320 سوڈانی فوجی اپنے ملک میں فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان ہونے والی لڑائیوں سے فرار کے بعد سرحد عبور کرکے چاڈ پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے چاڈ کی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے جس کے بعد انہیں تحفظ دیا گیا ہے۔ چاڈ کے وزیر دفاع داو¿د یایا براہیم نے بتایا کہ ان کے ملک میں آنے والے سوڈانی فوجیوں کی تعداد 400 تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 400 سوڈانی فوجی پناہ کی تلاش میں ان کے ملک میں داخل ہوئے۔داو¿د یایا براہیم نے مزید کہا کہ ان کی افواج نے سوڈان کے ساتھ سرحد پر اپنی پوزیشنیں مضبوط کر لی ہیں۔
سوڈان میں لڑائی300افراد ہلاک ،400فوجی چاڈ پہنچ گئے

















