آئین توڑنے والوں کو تحفظ دینے والوں پر بھی آرٹیکل 6لگنا چاہیے، جاوید لطیف

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے آئین توڑنے والوں کو تحفظ دینے والوں پر بھی آرٹیکل 6لگنا چاہیے،مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کو 2023 کے انتخابی عمل سے باہر رکھا گیا تو کوئی نتائج تسلیم نہیں کرےگا۔

جاوید لطیف نے کہا 90روز میں الیکشن کرانے سے کوئی انکاری نہیں ،ملک کی داخلی،خارجی اور معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے،اداروں کا بڑا احترام ،سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کو پھانسی اور نواز شریف کو سزا دینے والوں کا کوئی نام بھی لینا گوارا نہیں کرتا۔

آئین توڑنے والوں کو تحفظ دینے والوں پر بھی آرٹیکل 6لگنا چاہئے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا آخر کیا قصور تھا ،سچ بولنے پر سزا ملی،بقایات جات بھی نہیں دئیے گئے۔