چین ایک قدم اور آگے،اسرائیل اور فلسطین میں ثالثی کی پیشکش

بیجنگ(مشرق نیوز)چین ایک قدم اور آگے،اسرائیل اور فلسطین میںثالثی کی پیشکش،تفصیلات کے مطابق چین نے اسرائیل و فلسطین کے درمیان امن مذاکرات میں ثالثی یا سہولت کاری کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی تاکہ برسوں سے جاری کشیدگی کا خاتمہ کرکے خطے میں امن کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔

چینی وزیر خارجہ کن گینگ نے کہا اسرائیل ،فلسطینیوں کے درمیان تقریباً ایک دہائی کے بعد دوبارہ امن مذاکرات شروع کرنے میں مدد کےلئے تیار ہیں۔

ادھر اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے چین کی ثالثی میں مذاکرات کی بحالی کو حوصلہ افزا قرار دیا جبکہ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا چین کی ثالثی میں جلد از جلد مذاکرات کی بحالی کی حمایت کرتے ہیں۔