اسلام آباد(بیورورپورٹ)عید الفطر پر قیدیوں کی سزاوں میں 90 روز کمی کی منظوری ،ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 90 روز کمی کی منظوری دےدی۔
اطلاق زنا، قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں اور دہشتگردی سمیت سنگین نوعیت کے جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا،اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر ہوگا تاہم لازمی ہے وہ سزا کی میعاد کی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہوں۔
عید الفطر پر قیدیوں کی سزاﺅں میں 90 روز کمی کی منظوری
















