لاہور (خبر نگار)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے توہین عدالت پر پہلے گیلانی نے نااہلی بھگتی اب شہباز کی باری ہے،حکمران سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر غلط روایت ڈال رہے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی، پنجاب میں الیکشن کیلئے ٹکٹوں پر تفصیلی مشاورت اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، عمران خان نے خصوصی طور پر مونس الٰہی کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا پنجاب ،خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں، خواجہ طارق، رحیم اور فواد چودھری پیروی کریں گے۔
ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا پنجاب میں امیدواروں پر تفصیلی مشاورت ہوئی ، ٹکٹوں کا اعلان عمران خان خود کریں گے، الیکشن کو روکنے کیلئے ہر غیر آئینی ہتھکنڈہ استعمال کیا جا رہا ہے،نااہل حکمرانوں کو اپنے ہر غیر آئینی اقدام کا جواب دینا ہو گا، شہباز شریف کسی بھی صورت اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں چاہے آئین شکنی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















