الیکشن تاریخ پر اے پی سی کی باتیں صرف ہوائی ہیں،پرویزالٰہی

لاہور(خبر نگار)سابق وزیراعلیٰ پنجاب وصدر پی ٹی آئی پرویزالٰہی نے کہاہے الیکشن تاریخ پر اے پی سی کی باتیں صرف ہوائی ہیں، چودھری پرویز الٰہی سے سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت ، سابق ایم پی ایز چودھری شجاعت نواز اجنالہ، چودھری خالد اصغر گھرال ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا گرفتاریاں اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، حکومت کو جماعت اسلامی کی کانفرنس سے کوئی دلچسپی نہیں وہ صرف عدلیہ کے فیصلے سے فرار چاہتی ہے،جماعت اسلامی سے بہتر کوئی نہیں جانتا نواز شریف، شہباز شریف قابل اعتماد نہیں یہ وہی شہباز شریف ہیں جنہوں نے واجپائی کی خوشنودی کیلئے قاضی حسین پر پولیس حملہ کرایا تھا۔

شہبازحکومت کی باغیانہ روش قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،خطرے سے فوری طور پر نہ نمٹا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔