اسلام آباد (بیورورپورٹ)رہنما پی ٹی آئی وسابق وزیر فواد چودھری نے کہا ہے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہواتو پوری جوڈیشری بیٹھ جائےگی،نگراں حکومت کی مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی ،سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجیں گے، فضل الرحمن کے انکشاف پر کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں۔
صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا فضل الرحمن کو اپنے قد کے مطابق بات کرنی چاہیے، فضل الرحمن کی طرف سے انکشاف ہونا بڑی اہمیت کا حامل ہے،کمیشن بنا کر تحقیقات کی جانی چاہئیں،مقبوضہ کشمیر کے گورنر کی طرف سے کیے گئے انکشافات پر ردعمل نہ دینا حیران کن بات ہے، بھارت کے اندر بڑی آگ لگی ہے، حیران ہوں جن پر الزام لگا وہ بات ہی نہیں کر رہے، بھارت سفارتی طور پر پاکستان کو ہر جگہ تنہا کرنے میں کامیاب ہے، حیران ہوں پاکستانی حکومت خاموش بیٹھی ہے۔
فواد چودھری نے مزید کہا عدالتی احکامات پر عملدرآمد لازم ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کےخلاف دھڑا دھڑ قرار دادیں پاس ہو رہی ہیں، قرار دادوں کی کوئی حیثیت نہیں اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو پوری جوڈیشری بیٹھ جائے گی، پریس ریلیز جاری کرنا جوڈیشری کا کام نہیں، جوڈیشری کو اپنے فیصلوں سے بولنا چاہیے،پوری قوم ججز کےساتھ کھڑی ہے، حکومت کا آئین سے کوئی تعلق نہیں۔
پوری قوم ججز کی طرف دیکھ رہی ہے، صدر مملکت کو خط لکھ دیا، خط میں 2چیزوں کا کہا گیا ، الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کرانے میں ناکام ہوا ،چیف الیکشن کمشنر سے جواب طلب کیا جائے ،22 اپریل کو نگراں حکومت کی مدت ختم ہوجائے گی،نگراں حکومت کی مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی ،سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجیں گے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















