لاہور(خبر نگار)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے حکومت کی مذاکرت کیلئے کوئی نیت نہیں، کہتے کچھ اورکرتے کچھ ہیں، آئین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں،، علی زیدی اور سیکرٹری جنرل کے پی علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، میں روز پیشیاں بھگتا رہاہوں،عمران پر نئے کیسز بنائے جا رہے ہیں۔
انٹرویو میں شاہ محمودقریشی نے کہابات چیت کےلئے پیرا میٹرز طے کرنا ہوں گے، ایک طرف ڈائیلاگ کی بات دوسری طرف انتقامی کارروائی کر رہے ہیں،سپریم کورٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش ہورہی ہے، حکمران توہین عدالت کرکے ملک کو انارکی میں دھکیل رہے ہیں،بات چیت سے کبھی انکار نہیں کیا مگر پہل حکومت کرتی ہے، ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں تو بتائیں ایجنڈا کیا ہوگا؟ آصف زرداری نے کہا ڈائیلاگ غیر مشروط ہونا چاہیے، ملک کو بھنور سے نکالنے کےلئے پہلی ضرورت نئے انتخابات ہیں،آصف زرداری کہتے ہیں اعتراض الیکشن پر نہیں وقت پر ہے، الیکشن کی ٹائمنگ آپ کے کنٹرول میں نہیں، 2اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں، آئین میں قدغن ہے 90 دن کے اندر انتخابات ہونے ہیں۔
ٹائمنگ آصف زرداری نے طے کرنی ہے نہ شہباز شریف اور نہ میں نے، بلوچستان، سندھ اور قومی اسمبلی کے انتخابات پربات چیت ہوسکتی ہے، بات چیت کے ذریعے ایک وقت میں الیکشن پر متفق ہوسکتے ہیں۔
کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے معاملے پر شاہ محمود قریشی نے کہاپاکستانی طالبان کو واپس آنا تھا تو فیصلہ ہوا مین سٹریم کیا جائے، طالبان کو مین سٹریم کرنے کےلئے شرائط رکھی گئی تھیں، کہا گیاپاکستان کے آئین کو تسلیم کرنا ہے، افغانستان سے ہتھیار لےکر نہیں آنا، امن سے رہنا ہے،معاملے پر قومی اسمبلی کے ان کمرہ سیشن میں بریفنگ دی گئی، شہباز شریف، بلاول بھٹو، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت سب تھے، اعتراضات کرنےوالے سب بریفنگ میں بیٹھے تھے۔
حکومت کی مذاکرت کیلئے کوئی نیت نہیں،شاہ محمود قریشی
















