اسلام آباد(بیورورپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے پی ٹی آئی کے استعفوں پر نظر ثانی نہیں ہوسکتی،پارلیمنٹ کی قانون سازی کا حق تسلیم نہیں تو الیکشن کا مذاق بھی ختم کریں،سپریم کورٹ پارلیمان میں مداخلت کرے گی تو ان کی حدود میں بھی تجاوز ہوگا۔
نجی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویودیتے ہوئے راجہ پرویزاشریف نے کہاپارلیمان کی قانون سازی کا حق تسلیم نہیں کرنا تو الیکشن کا مذاق بھی ختم کریں، پارلیمان سپریم کورٹ کے آئین سے تجاوز فیصلے کو ماننے سے انکار کرسکتی ہے،پارلیمان کو سر نگوں کرنے کے روئیے کے خطرناک نتائج ہوں گے، چیف جسٹس اداروں میں ٹکراو کے ماحول میں کمی لائیں، عدلیہ کو پارلیمان سے جواب الجواب نہیں دیا جانا چاہئے۔
حکومت بھی ہٹ دھرمی ترک کرے، سیاست دان بیٹھ کر انتخابات پر بات کریں، انتخابات 2 ماہ قبل ، بعد کا مسئلہ نہیں ، مسئلہ ہے انتخابات شفاف و پر امن ہوں،آرمی چیف نے آئین سے وابستگی اور پارلیمان کی سربلندی پر یقین کا اظہار کیا، خیبر پختونخوا، بلوچستان میں کوئی نیا فوجی آپریشن نہیں ہورہا، دہشت گردوں کےخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
پرویزاشرف نے مزید کہاسمجھنے سے قاصر ہوں فل کورٹ بنانے میں کیا قباحت ہے اگر 3کی بجائے 17 ججز سن لیں گے تو بے یقینی ختم ہوجائے گی،عدالت پی ٹی آئی اراکین کے حق میں فیصلہ دے تو اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں۔
پارلیمنٹ کی قانون سازی کا حق تسلیم نہیں تو الیکشن کا مذاق بھی ختم کریں،سپیکر قومی اسمبلی
















