واشنگٹن(خواجہ فاروق)افغانستان میں سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے سابق صدر آصف زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے مسٹر 10 پرسنٹ! میں کسی شخص یا ملک کیلئے لابنگ کرتا ہوں نہ کسی کاایجنٹ ہوں۔
زلمے خلیل زاد نے اپنی ٹوئٹ میں کہاپاکستان کے مسٹر 10 پرسنٹ کو جواب دینا چاہتاہوں پاکستان کے تہرے بحران پر اپنی مخلصانہ تشویش کا اظہار کیا ،کسی شخص یا ملک کا ایجنٹ نہیں،پاکستان میں تہرا بحران بدقسمتی سے شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
میں نے تو اپنی سابق ٹوئٹ میں بس تجویز کیا پاکستان کو نمٹنے کےلئے کیا کرنا چاہیے،مسٹر ٹین پرسنٹ کو اپنے ملک کو سب سے پہلے رکھنا چاہیے اور بےنظیر بھٹو کی میراث کا احترام کرنا چاہیے تاکہ ایسی تباہی کو روکا جا سکے جس کا سامنا آصف زرداری جیسے پوش لوگوں کو نہیں بلکہ پاکستانی عوام کو ہے۔
آصف زرداری جیسے لوگ بیرون ملک اپنے پوش گھروں میں منتقل ہوجائیں گے، غریب عوام کو یہی رہنا اور مسائل کا سامنا کرنا ہوگا،زلمے خلیل زاد نے مزید کہا پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور ملک کے سیاسی رہنماوں کو قانون کی حکمرانی کا عہد کرنا چاہیے، سپریم کورٹ کو تقسیم کرنے کی بجائے فیصلوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔
مسٹر 10 پرسنٹ! میں کسی شخص یا ملک کیلئے لابنگ کرتا نہ ہی ایجنٹ ہوں،زلمے خلیل زاد

















