ایک ہی دن انتخابات کیلئے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس

لاہور (نمائندہ خصوصی)ایک ہی دن انتخابات کیلئے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس ،تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے عید الفطر کے بعد ون پوائنٹ ایجنڈے پر آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز دےدی۔

ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس جماعت اسلامی کی قیادت میں ہو گی، کانفرنس میں عمران خان اور شہباز شریف کو بلانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے گئے، آل پارٹیز کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا عام انتخابات کے ایک ہی دن انعقاد پر اتفاق رائے ہوگا۔