اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا ہے عمران شیطانی ٹولہ ہمیشہ آئین،عوام کےخلاف کھڑا ہوتا ہے، خاتون جج کو دھمکیاں دینے والے 3ججوں کے حامی و ترجمان بن گئے ،پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنانے کہا ڈبہ پیر، ڈبو، نیازی کا ڈاکو اور دانشور منتظر ہیں کب عمران خان نااہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالیں۔
وزیر داخلہ نے کہا زمان پارک کا رنگ باز اور ملتان کا ڈبہ پیر سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز کی رائے کی توہین کر رہے ہیں، 2مداریوں کے ہاتھ3ڈگڈگیاں ہیں جو وہ زور زور سے بجا رہے ہیں،رانا ثنا نے مزید کہا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف جھوٹا ریفرنس دائر کرنے والوں کو عدلیہ و ججز کی بات کرتے شرم آنی چاہیے۔
عدالت پر پتھر مارنے والے بے شرم، جج کو گالی اور دھمکی دینے والے عدالت کے احترام کا بھاشن دے رہے ہیں۔
عمران شیطانی ٹولہ ہمیشہ آئین،عوام کےخلاف کھڑا ہوتا ہے،رانا ثنا

















