آل پاکستان وکلا نمائندہ کنونشن بدھ کو ہوگا ،سینئر قانون دانوں کو بھی دعوت

لاہور( کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان وکلا نمائندہ کنونشن بدھ دوپہر ایک بجے ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں ہوگا، کنونشن کا عنوان ''قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی'' رکھا گیا ہے،شرکت کیلئے وکلا تنظیموں کے عہدیداروں اور ملک کے نامور سینئر قانون دانوں کو شرکت کی دعوت دیدی گئی۔