ماضی کے مقبول پروگراموں”ففٹی ففٹی“ اور”سونا چاندی “ کو خراج تحسین

لاہور (مشرق نیوز) اداکارہ امرخان نے بطور رائٹر رمضان میں آنیوالی اپنی سیریز کیلئے 80ء اور90ءکی دہائی کے مقبول پروگراموں”ففٹی ففٹی“ اور”سونا چاندی “ کو خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ اور جانی پہچانی مصنفہ امرخان نے اس رمضان کے ڈرامے میں ہیرجٹ کا کردار اداکیا۔یہ امرخان کیلئے بطور رائیٹر اورمرکزی کردار کام کرنے کا پہلا موقع ہے اور اس بناءپر ناظرین کو اس کا بے چینی سے انتظار ہے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اس خبرسے بہت پرجوش ہے کہ ملک کی نامور ورسٹائل اورباصلاحیت فنکارہ آبے والے ڈرامے میں ہیرجٹ کے مرکزی کردار میں جلوہ گرہورہی ہیں۔یہ ڈرامہ 7th Sky کے مشہور پروڈیوسر ز عبداللہ کاودانی اور اسدقریشی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی ہدایات صائمہ وسیم نے دی ہیں توقع ہے کہ یہ ڈرامہ رمضا ن میں ناظرین کے لیئے دلچسپی سے بھرپور ہوگا۔