شہریوں کو آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی:وزیراعظم

لاہور(خبرنگار)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا شہریوں کو آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے علاقے برکی میں قائم آٹا سنٹر کا دورہ کیا اور عوام سے ان کے مسائل دریافت کئے، وزیراعظم نے آٹا مرکز پر آئی خواتین اور بچوں سے بات چیت کی جبکہ شہریوں میں آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کئے،وزیراعظم نے قصور میں قائم مفت آٹا سنٹر کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی اور کہا شہریوں کو آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،رمضان المبارک میں کسی شہر ی کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے، بزرگ، معذور اور کمزور افراد کا خاص خیال کیا جائے، بزرگ خواتین اور بچوں کے ہمراہ آنے والی خواتین کے لئے بھی بہترین انتظامات یقینی بنائیں،اس موقع پر وزیراعظم نے سیکرٹری فوڈ، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات میں بہتری پر شاباش دی، وزیراعظم نے انتظامیہ اور عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا،اس موقع پر کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ افراد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،دوسری جانبپنجاب اسمبلی کے انتخابات کی منسوخی اور اٹارنی جنرل کے مستعفی ہونے کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیر قانون سمیت معاونین خصوصی کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورت اجلاس شہباز شریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹاو¿ن میں ہو گا، اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی شامل ہوںگے، وزیراعظم کے معاونین خصوصی عطا ئتارڑ، ملک احمد خان اور منصور عثمان اعوان کو بھی ماڈل ٹاو¿ن طلب کیا گیا ہے،چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلی صوبائی شخصیات بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے ان کی رہائشگاہ پہنچیں گی،وزیراعظم تمام شخصیات سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب کے انتخابات ملتوی ہونے کے بعد کی صورتحال اور اٹارنی جنرل کے مستعفی ہونے کے معاملے پر مشاورت کریں گے۔