لاہور (نمائندہ خصوصی) حمایتِ اسلام ہائر سیکنڈری سکول کی سالانہ تقریب تقسیم نتائج و انعامات سے خطاب میں صدر انجمن حمایت اسلام سیّد ضیا حیدر رضوی نے کہا، ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ علامہ اقبال اس ادارے کے صدر تھے۔ وہ ایک بلند پایہ استاد بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے قابلِ تحسین نتائج حاصل کیے ہیں جس کا سہرا اساتذہ کرام کے سر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی باکردار اور قابل اساتذہ کی مرہونِ منّت ہے۔
سیکرٹری جنرل میاں منیر نے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ، ان کے اساتذہ اور والدین کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ سکول کمیٹی کے چیئرمین عرفان قریشی اور سیکرٹری میاں خورشید انور کی شب و روز کی محنت اور توجہ سے ادارہ ترقی کی منازل طے کرتا چلا جا رہا ہے۔
پرنسپل میاں ندیم یعقوب، ہیڈ مسٹریس عامرہ ر¶ف کے علاوہ سینئر نائب صدر جسٹس رستم علی ملک، چیئرمین دارالشفقت سہیل محمود بٹ، سیکرٹری فنانس مرزا خادم حسین جرال، سیکرٹری خواتین کالج قاضی خبیب امین، سیکرٹری پبلک سکول میاں ضرار احمد، سیکرٹری نشر و تالیفات ڈاکٹر فاروق احمد، سیکرٹری اسلامک ریسرچ سنٹر رفیع رضا کھرل نے اعلیٰ پوزیشن کے حامل طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام میں نقد انعامات، شیلڈز، سرٹیفکیٹس اور کتب تقسیم کیں۔ مختلف جماعتوں کے طلبہ و طالبات نے قومی نغمے، ٹیبلو، اردو اور انگلش میں تقاریر پیش کر کے حاضرین سے داد پائی۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















