اسلام آباد (بیورورپورٹ) پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاکستانی قوم کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے قرارداد پاکستان پیش کیے جانے کے 83سال مکمل ہونے پر یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا ۔
ترجمان پاک فضائیہ نے کہا 23مارچ 1940ء کو تاریخی قرارداد لاہور کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ وطن حاصل کرنے کا عزم کیا۔
یوم تجدید عہد وفا کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پوری پاکستانی قوم کے جذبہ حب الوطنی کو سلام،پاک فضائیہ کا ہر جوان پاکستان کے دفاع،سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
ہر جوان ملکی سالمیت کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔
ہر جوان ملکی سالمیت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگا'پاک فضائیہ
















