بیجنگ (مشرق نیوز) چین کے دارالحکومت بیجنگ اور مختلف صوبوں میں مٹی کے طوفان کے الرٹ جاری کردیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ گرد آلود ہواﺅں سے بیجنگ اور کئی صوبوں میں حد نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ماہرین موسمیات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈرائیورز محتاط رہیں، کئی علاقوں میں حد نگاہ کم ہو جائے گی، مٹی کا طوفان جنوبی چین کی جانب بڑھنے کے بعد کمزور پڑ جائے گا۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کئی دنوں سے گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔ بیجنگ میں گرد آلود ہواﺅں کے باعث فضائی آلودگی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
چین کے مختلف صوبوں میں مٹی کے طوفان کے الرٹ جاری

















