ریاض (مشرق نیوز) سعودی وزیر تجارت، کونسل آف جنرل اتھارٹی فار فارن ٹریڈ کے چیئرمین اور سعودی عراقی رابطہ کونسل کے سربراہ ماجد القصبی نے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی ان ہدایات کا انکشاف کیا جس میں ولی عہد نے عراق کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو کامیاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماجد القصبی نے کہا کہ بغداد کے ساتھ تعلقات سیاسی، اقتصادی اور سماجی ہر سطح پر قائم کئے جارہے ہیں۔ عراق میں نئے قونصل خانے کھولنے کے لیے غور و فکر جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودی ایئر لائنز دو ہفتوں کے اندر عراق کیلئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دے گی۔
سعودی ایئر لائنزکا دو ہفتوں میں عراق کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کااعلان

















