لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی غیر ملکی ٹی وی پریزنٹر کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔وسیم اکرم کے ساتھ ڈانس کرنے والی خاتون ٹی وی پریزنٹر یاشیکا گپتا نے اس ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر شیئر کیا ہے۔خاتون ٹی وی پریزنٹر نے ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ہر کسی کو سیونگ کے سلطان کے ساتھ ڈانس کرنے کا موقع نہیں ملتا۔اطلاعات کے مطابق یہ ویڈیو قطر میں ہونے والی لیجنڈز لیگ کرکٹ کے دوران بنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ دوحہ میں لیجنڈز لیگ کرکٹ کا فائنل ورلڈ جائنٹس اور ایشیا لائنز کے درمیان کھیلا گیا جو شاہد آفریدی کی قیادت میں ایشیا لائنز نے 7 وکٹ سے جیت لیا۔ورلڈ جائنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پر 147رنز بنائے جس کے بعد ایشیا لائنز نے ہدف 3وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















