لاہور (ہیلتھ رپورٹر) انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں او پی ڈی کا آغاز کردیا گیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے باقاعدہ افتتاح کیا۔جون تک ہسپتال میں تمام سروسز فراہم کرنے کی بھی نوید سنادی۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی،پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی ،ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن ،ڈاکٹر عبدالرحمن چانڈیہ ،کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مجتبیٰ اور دیگر موجود تھے۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے سردار فتح محمد خان بزدار آف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازیخان میں او پی ڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ چاروں صوبوں پنجاب،خیبر پختونخوا،بلوچستان اور سندھ کا ہسپتال ہے۔ 110 بیڈ کے ہسپتال پر 6 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ ہسپتال میں مرحلہ وار سروسز کا آغاز کردیا ہے۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ فی الحال کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کو ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ منسلک کررہے ہیں تاہم ملتان کے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سمیت دیگر دل کے ہسپتال سے ماہرین کی خدمات اس ہسپتال کو حاصل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں 400 بیڈ کا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ،نئی او پی ڈی اور گائنی وارڈ بھی زیرتکمیل ہیں۔ ڈی جی خان میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔صوبائی وزیر ہیلتھ پنجاب نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈی جی خان کے مختلف شعبے میں دیکھیں اور ہدایات جاری کیں۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















