کینبرا (مشرق نیوز) خالصتان ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آسٹریلیا کے شہر برسبن میں منعقد ا،جس میں سکھ کمیونٹی نے بھارتی شدت پسندی سے اظہارِ بیزاری اور خالصتان کا مطالبہ کیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سے قبل برسبین میں فضا کشیدہ رہی جبکہ اس کے باوجود ہزاروں سکھوں نے ریفرنڈم میں حصہ لیا،خالصتان کے حامی سکھوں نے برسبین میں اعزازی بھارتی قونصل خانے کو احتجاجا زبردستی بند کر دیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سکھوں کی سرگرمیوں پر پریشانی کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ میلبرن میں 50 ہزار سے زائد سکھوں نے ریفرنڈم میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔
خالصتان کا قیام، بھارتی سکھ کمیونٹی کا آسٹریلیا میں ریفرنڈم

















