سیاست میں آنے کا اردہ نہیں ،بہت جھوٹ بولنا پڑتے ہیں: حمزہ علی عباسی

ٹورنٹو (مشرق نیوز) ریکارڈ ساز پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں نوری نت کا کردار ادا کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ ا±ن کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ٹورنٹو میں نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، کیونکہ پارلیمنٹ میں جانے کیلئے بہت جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ وہ جس ملک میں بھی جاتے ہیں، ا±نہیں شائقین کی جانب سے خوب پزیرائی ملتی ہے۔