ساہیوال(بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی جھال روڈ اور سمندری روڈ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت، دونوں اہم سڑکوں پرجاری کام کو 10اپریل تک مکمل کیا جائے۔ انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی یقینی بنائی جائے اور اس سلسلہ میں عوام میں صفائی اور کوڑا کرکٹ کنٹینرز میں ڈالنے کا شعور پیدا کیا جائے۔
انہوں نے یہ ہدایات اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان،ایکسین ہائی وے فتح وٹو، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کاشف محمود، اے سی جنرل وقاص ظفر، پسپ کے سٹی مینجر محمد اسجد خان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کا ازالہ ترجیح بنیادوں پر کیا جائے اور اس حوالے سے افسران اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ گلی محلوں میں پھینکنے کی بجائے کنٹینرز میں ڈالیں تاکہ شہر کو خوبصورت بنایا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی بارے عوامی آگہی کے لئے بینرز آویزاں کیے جائیں۔
علاوہ ازیں کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا سنٹرل جیل کا ساہیوال کا دورہ، خواتین وارڈ، جیل ہسپتال اور دیگر بارکس کا معائنہ، کچن میں کھانے کے معیار کو چیک کیا اور صفائی اور نظم و ضبط پر اطمینان کا اظہار کیا،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل چوہدری اصغر علی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جعفر حسین رضوی، قاضی قمر السلام اور حبیب سندھو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے جیل کی خواتین وارڈ، جیل ہسپتال اور کچن میں کھانے کے معیار کو چیک کیا۔
انہوں نے جیل ہسپتال میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ قیدیوں کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لازمی لگائی جائے۔ انہوں نے کمپیوٹر لیب اور لائبریری کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ اسیران کے علم میں اضافے کے لئے لائبریری میں کتب کی تعداد کو بڑھایا جائے۔کمشنر شعیب اقبال سید نے خواتین کے لئے ٹیوٹا کی جانب سے جیل میں قائم سنٹر کا معائنہ کیا اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے ٹیوٹا کی کوشش کو سراہا۔انہوں نے ہیلتھ اتھارٹی ساہیوال کی جانب سے جیل میں لگائے گئے سکریننگ کیمپ اور جیل میں قیدیوں کے لئے فون کی سہولت کے لئے قائم کال سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔
صفائی یقینی بنائی جائے ،عوام میں کوڑا کنٹینرز میں ڈالنے کا شعور پیدا کریں،کمشنر ساہیوال


















