اسلام آباد(بیورورپورٹ)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے شکر ہے پاکستان میں دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا،سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہاکوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا لیکن شکر ہے پاکستان میں دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا۔
وقت کی ضرورت ہے تمام سیاستدان یکجا ہوں، سیاستدان انتخابات کا رخ اختیار کریں، ،وطن کی خاطر امن اور سلامتی کو لبیک کہیں،بڑے حادثے سے قبل تمام سیاستدان مل بیٹھ کر ملک کو سیاسی بحران سے نکالیں۔
بڑے حادثے سے قبل تمام سیاستدان مل بیٹھیں ،صدر مملکت

















