ریلی کے روٹ میں آنیوالے تعلیمی اداروں میں وقت سے پہلے چھٹی

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورمیں تحریک انصاف کی ریلی کے روٹ میں آنے والے تمام تعلیمی اداروں میں مقررہ وقت سے پہلے چھٹی دیدی گئی جبکہ تاجروںنے بھی کسی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے اپنے کاروبار بند رکھے ، پولیس و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر ریلی کے آغاز سے قبل ہی مختلف شاہراہوں پر کنٹینرز کھڑے کر دئیے گئے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔