اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے عمران کی گرفتاری کو دانستہ نہیں روک رہے
،اعلیٰ عدالتیں ترازو کے پلڑے برابر کریں،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاعمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرا نہیں رہے
،عدالت کسی کو بلائے تو پیش ہونا چاہیے، اسلام آباد پولیس عمران خان کو لینے گئی لیکن طاقت کا استعمال نہیں کیا
، عمران خان کو خود کو پولیس کے حوالے کرنا چاہیے ،عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرا نہیں رہے ،گرفتاری کو دانستہ روک نہیں رہے
، شہباز شریف نے کہاپہلے انکوائری ہو پھر گرفتاری ہو،اعلیٰ عدالتیں ترازو کے پلڑے برابر کریں اگر نظام چلانا ہے تو تمام اداروں کو اپنے اپنے کام کرنا ہوں گے
، ججز کو سوشل میڈیا کے دبا و سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے،ملک چلے گا تو عمران خان کی سیاست چلے گی
، لوگوں کو چور کہنے سے آپ کا دامن صاف نہیں ہو سکتا، ملک سنگین معاشی حالات سے گزر رہا ہے، سیاستدان بیٹھ کر بات کریں۔
اعلیٰ عدالتیں ترازو کے پلڑے برابر کریں،اعظم نذیر تارڑ
















