آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر،پاکستان کا امریکہ سے بات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)
آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر،پاکستان کا امریکہ سے بات کرنے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول معاہدے میں تاخیر ہونے کے باعث پاکستان نے امریکہ سے بات کرنے کا فیصلہ کر لیا،
ذرائع وزارت خزانہ نے کہاوزیر خارجہ بلاول بھٹو نے معاملے پر امریکی حکام سے تبادلہ خیا ل کیااب وزیرخزانہ اسحاق ڈار امریکی سفیر سے بات کریں گے
،ذرائع وزارت خزانہ نے مزید کہاآئی ایم ایف شرائط منوا کر دوبارہ سٹاف لیول معاہدے میں بلاوجہ تاخیر کر رہا ہے
جس کا کوئی جواز نہیں، امریکہ سے بات چیت کے بعد رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔