ایران سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا مطلب اختلافات کا خاتمہ نہیں،سعودی عرب

ریاض(نمائندہ خصوصی) سعودی عرب نے واضح کیا ہے ایران سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا مطلب ایران سے تمام اختلافات کا خاتمہ نہیں
،تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ایران ،سعودی عرب بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کرنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کا معاہدہ مشترکہ خواہشات کا عکاس ہے،سفارتی تعلقات کی بحالی کا مطلب تمام اختلافات کاخاتمہ نہیں
، 2 ماہ میں ایران ،سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے، ایرانی ہم منصب سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں
، ایران کی جوہری صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ تشویش کا باعث ہے،خلیجی ممالک و مشرق وسطیٰ کو تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک کرنے کے مطالبے کو دہراتے ہیں
،ایران جوہری ذمہ داریوں کو پورا کرے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کیساتھ تعاون بڑھائے
،فیصل بن فرحان نے مزید کہا چین کے سعودی عرب اور ایران کیساتھ مثبت تعلقات ہیں، چین کی ثالثی میں معاہدہ، مشترکہ سلامتی تعلقات بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔