بیجنگ (شِنہوا)فروری میں موسم بہار کے ایک روشن دن چین کے صوبہ ہونان کی تاجیانگ کانٹی کے چی تانگ گاﺅں کے رہائشی اور حکام ایک بار پھر ایک صاف ستھرے صحن میں اکٹھے ہوئے۔اس بار ان کے زیر بحث موضوع گاﺅں کی اہم مصنوعات چائے ، تیل کے بیج اور بانس کے ٹکڑوں کی مارکیٹ کو بڑھانے کے طریقوں پر غور کرنا تھا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے چی تانگ گاﺅں میں شاخ کی سیکرٹری گا یا نے گاﺅں والوں کے خیالات غور سے سنے۔
رواں ماہ کے اوائل میں وہ ان آرا کو لیکر تقریبا1 ہزار 300 کلومیٹر دور بیجنگ میں منعقدہ سالانہ ”دو اجلاسوں“میں شرکت کے لئے گئی۔14 ویں قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14ویں قومی کمیٹی کا جاری پہلا اجلاس چین کی مکمل عوامی جمہوریت کو ایک راہ دکھاتا ہے جس سے 56نسلی گروہوں سے وابستہ 1ارب 40 کروڑ سے زیادہ کی آبادی کی نمائندگی ہوتی ہے۔ انہیں عام طور ”دو اجلاس“بھی کہا جاتا ہے۔
سالانہ اجتماعات میں 5ہزار سے زائد قومی قانون ساز اور سیاسی مشیر جن میں کسانوں سے لیکر ریاستی رہنماﺅں تک شامل ہیں، بیجنگ کے وسط میں واقع عظیم عوامی ہال میں قوانین پرغوروخوض کرنے یا ریاستی امور پر تبادلہ خیال کرنے، اپنی دانشمندی یکجا کرنے ، چینی عوام کو آگے کی سمت لے جانے کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں۔چینی صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کہا کہ مکمل عوامی جمہوریت سوشلسٹ جمہوریت کی اہم خاصیت ہے ۔
جمہوریت وسیع تر، حقیقی اور سب سے مﺅثر شکل کی حامل ہے۔33 سالہ گا جنوری میں ہونان صوبائی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں قومی عوامی کانگریس کے لئے نائب منتخب ہوئی تھی ۔ قومی مقننہ میں اپنے سفر کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بانس کی صنعت میں جدت لانے اور جنگلات میں سڑکوں کی تعمیر بنانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔قومی عوامی کانگریس کی نائب اور شنگھائی کے ہونگ چھیا ذیلی ضلع کے ایک رہائشی علاقے میں پارٹی سربراہ شینگ ہونگ نے محسوس کیا کہ علاقے کے رہائشیوں کی جانب سے پیش کردہ کچھ تجاویز مسودے میں شامل کی جاسکتی ہیں۔
نئی مدت کے لئے تمام سطح پر عوامی کانگریس کے 27 لاکھ 70 ہزار ، کانٹی و قصبے کی سطح پر 26 لاکھ 20 ہزار نائبین کا انتخاب ملک کے 1 ارب سے زائد رائے دہندگان نے براہ راست انتخاب کے ذریعے کیا ہے۔14 ویں قومی عوامی کانگریس کےنائبین لوگوں کے وسیع تر طبقات پر مشتمل ہیں جس میں ہر خطے، نسلی گروہ اور معاشرتی شعبے کے نمائندے مناسب تعداد میں شامل ہیں۔ 2 ہزار 977 نائبین میں سے 497 مزدور اور کسان ہیں جبکہ مجموعی طور پر پرائمری سطح کے نائبین کا حصہ نمایاں ہے۔
گزشتہ 5 برس میں ریاستی کونسل کے ماتحت مختلف محکموں نے قومی قانون سازوں اور سیاسی مشیروں کی 18 ہزار تجاویز کو منظور کیا اور 7 ہزار 800 سے زائد پالیسی اقدامات متعارف کرائے جس سے بڑی تعداد میں مسائل حل ہوئے اور لوگوں کی داد رسی ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ اصلاحات و ترقی کو فروغ ملا۔
2 اجلاس میں چین کی مکمل عوامی جمہوریت کا مشاہدہ

















