دووقت کی روٹی کیلئے پیسے نہیں اور الیکشن کمیشن 50 ارب مانگ رہا ہے، رانا تنویر
نارنگ منڈی (نامہ نگار) وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا ہے2وقت کی روٹی کیلئے پیسے نہیں اور الیکشن کمیشن 50 ارب مانگ رہاہے،پی ٹی آئی کے 4سالہ دور میں ہونیوالی کرپشن منظر عام پر لائیں گے،تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا تنویر نے نارنگ منڈی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا لوگوں کے پاس 2 وقت کی روٹی کھانے کیلئے پیسے نہیں اور الیکشن کمیشن 50 ارب مانگ رہا ہے جب بھی الیکشن ہوئے ن لیگ کلین سویپ کرے گی، پی ٹی آئی4 سالوں میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے،عمران خان نے اداروں کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں جس طرح عمران خان نے سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں کو ٹارگٹ کیا تاریخ میں مثال نہیں ملتی، عمران خان نے سعودی عرب، چائنہ سمیت تمام دوست ممالک کو ناراض کر دیا،نیازی نے توشہ خانہ کا ریکارڈ چھپایا جبکہ شہباز شریف نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کیا ۔
















